یوپی :مالیگاؤں دھماکہ کے ملزم کی جنتا دل یومیں شامل

   

مالیگاؤں : مالیگاؤں بم دھماکہ کیس 2008ء کے ملزم رمیش اپادھیائے نے اترپردیش میں جنتا دل یو میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہیں سابق سرویس مین سیل کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے تقرر نامہ کو یوپی جنتا دل یو کے صدر انوپ سنگھ پٹیل نے 12 اکتوبر کو ہی اپادھیائے کے حوالے کیا۔ وہ ایک ریٹائرڈ فوجی میجر ہیں۔ انہیں مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹننٹ کرنل پرساد سریکانت پروہت کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 2017ء میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں کیس جاری ہے۔