لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس 18554نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔جبکہ اس دورانیہ میں 19328مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت )امت موہن پرساد نے بتایا کہ ابھی تک ریاست میں 240085540ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور سے 97221272نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔اس وقت ریاست میں کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 97329 ہے جن کی اکثریت ہوم آئیسولیشن میں ہے ۔