یوپی کے پریاگ راج میں آر ایس ایس کاتین روز اجلاس شروع

,

   

موہن بھگوت کے ہمراہ تنظیم کے کئی اعلی عہدیدار‘ مرکزی وزراء‘ کارکنان اور مہم کاراس اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔
پریاگ راج۔ مذکورہ اکھل بھارتیہ کاریاکاری منڈل بیٹھک‘ راشٹریہ سیویم سیوک کی تین روز قومی عاملہ کا اجلاس ہے اترپردیش کے پریا گ راج میں واشیشتھا واتسالیا پبلک اسکول میں اتوار کے روز سے شروع ہورہی ہے۔

موہن بھگوت کے ہمراہ تنظیم کے کئی اعلی عہدیدار‘ مرکزی وزراء‘ کارکنان اور مہم کاراس اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرموکھ سنیل امبیڈکر نے رپورٹرس کو بتایاکہ”آبادی میں عدم توازن اورآباد ی پر کنٹرول‘ معاملات تبدیلی‘ بڑھتی مغربی اجارہ داری اور شہریت کے فروغ کے سبب خاندانوں کودرپیش مسائل‘ انفرادیت کے فروغ‘ سماجی ہم آہنگی کے اقدامات‘ مادری زبان میں تعلیم کے نفاذ اور اس کام میں وسعت جیسے امور پربات کی جائے گی“۔

بھگوت کی قیادت میں سنگھ کے اعلی حکام 45پرانتوں کے ذمہ داران وجئے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے اٹھائے گئے موضوعات پر بھی بات کریں گے۔