یوکرین میں بم دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والے ہندوستانی طالب علم کے والد سے پی ایم مودی نے کی بات، افسوس کا کیا اظہار

   

جنگ زدہ یوکرین میں منگل کو ایک بم دھماکے میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہو گئی۔ ہندوستانی طالب علم کی موت سے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین میں مارے گئے ہندوستانی طالب علم نوین شیکھرپا گیانگودر کے والد سے بات کی۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آج چھٹا دن ہے۔ روس نے یوکرین کے بڑے شہروں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ روسی فوجی یوکرین کی دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے متوفی طالب علم نوین شیکھرپا گیانگودر کے والد سے بات کی۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی طالب علم کی موت کے بعد اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا