یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے یوروپی یونین کا منصوبہ

   

برسلز۔ یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 500 ملین یورو کی اضافہ فوجی امداد کا اعلان کیا ہے اور روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جا رہی ہے۔ فرانس میں یوروپی قائدین کی میٹنگ میں یوکرین پر روسی حملے کو یوروپ کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے 27 رکنی بلاک کی سیکوریٹی میں سختی پر اتفاق کیا گیا۔ یورپی کونسل کے سربراہ شارل میشل نے کہا کہ دو ہفتہ قبل کا یورپ ایک مختلف یورپ تھا۔ یورپی یونین پہلے ہی اپنی روایت تبدیل کرتے ہوئے یوکرین کے لیے فوجی امداد کا اعلان کر چکی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام مہیا کیا جائے گا۔ یوکرینی حکومت اس سے قبل مغربی دفاعی اتحاد ناٹو سے اپیل کر چکی ہے کہ یوکرین کو نوفلائی زون بنایا جائے، تاہم ناٹو نے جنگ پھیل جانے کے خطرے کے پیش نظر یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔