یوکرین کے مختلف حصوں میں نئے روسی میزائل حملے

   

کیف : ہفتہ کے روز یوکرین کے کئی حصوں میں روس فوج نے نئے میزائل حملے کیے۔ ان حملوں میں ملک کے مغرب، شمال اور جنوب میں واقع کئی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ مشرقی یوکرین میں ایک ایسے کیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں یوکرینی اہلکاروں کے مطابق درجنوں شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ کییف میں حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملک بھر میں کئی مقامات پر روسی فوج نے مجموعی طور پر اڑتالیس کروز میزائل داغے۔ ان حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔