یوکے نے اومیکران کے معاملوں میں اضافہ کے پیش نظر کویڈ چوکسی بڑھا دی ہے

,

   

برطانیہ میں ایک اور 1239اومیکران کے معاملات میں اضافہ پایاگیاہے
لندن۔ برطانیہ کے کویڈ چوکسی میں اضافہ سطح 3سے 4تک کا اضافہ ”اومیکران کے تیزی کے ساتھ بڑھتے معاملات کی روشنی میں“ کردیاگیاہے‘ برطانوی چیف میڈیکل افیسرنے ایک مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔

چار میڈیکل افسران اور نیشنل ہیلتھ سروسیس (این ایچ ایس) انگلینڈ نیشنل میڈیکل ڈائرکٹرنے اتوارکے روز کہاکہ اومیکران کی ایمرجنسی ”ایڈیشنل اور تیزی کے ساتھ بڑھتے عوامی خطرات اور صحت عامہ کے خدمات میں اضافہ ہے“۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”ابتدائی شواہد معلوم ہوتا ہے کہ اومیکران ڈیلٹا کے مقابلے تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے او راومیکران سے علامتی بیماری کے خلاف ٹیکہ کا اثر کم ہوگیاہے“۔

اس بیان میں لوگوں کو مشورہ دیاگیاہے کہ ”سنجیدگی کے ساتھ احتیاط بریں‘ جس میں ہوا دار کمرے‘ چہروں کو ڈھانکنا‘ مسلسل جانچ کرانے اور علامت ظاہر ہونے پر الگ تھلگ رہنا شامل ہے“۔

سطح 4کا مطلب ہے کہ وائرس”عام طور پر گشت میں ہے“ اور ”تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور کویڈ19کا دباؤ ہیلتھ کیر خدمات پر وسیع پیمانے سے اور تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے“۔

مزید 1239اومیکران کے معاملات برطانیہ میں پائے گئے ہیں جوکویڈ19کی قسم ملک میں پائے جانے کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے‘ جس کے بعد یوپی میں جملہ معاملات کی تعداد3137تک پہنچ گئی ہے‘ اتوار کے روز یوکے ہیلتھ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کے روز جاری کئے گئے سرکاری اعدا دوشمار کے بموجب برطانیہ میں کویڈ 19کے 48854نئے معاملات درج ہوئے جس کے بعد ملک میں متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد10,819,515تک پہنچ گئی ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کے بموجب ملک میں مزید52کویڈ سے متعلق اموات ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد1.46,439تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ اعداد وشمار کے بموجب برطانیہ میں 89فیصد لوگ جس کی عمر12سال یااس سے زائد ہے ٹیکہ کی پہلی خوارک لگاچکے ہیں اور جبکہ81فیصد سے زائد نے دونوں خوارکیں لی ہیں۔ بعض میں 40فیصد نے اپنا بوسٹر ٹیکہ لیاہے اور دیگر نے تیسری خوارک بھی لی ہے۔