یو پی میں یاتریوں سے بھرا ٹریکٹر تالاب میں گرپڑا‘27 ہلاک

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ہفتہ کی رات یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد27 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔حادثے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری مچ گئی۔50 یاتریوں کا ایک گروپ اناؤ کے چندریکا دیوی مندر کے درشن کے بعد ٹریکٹر میں واپس ہورہا تھا کہ گھٹم پور کے پاس ٹریکٹر تالاب میں گر پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 22 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 24 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو،وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاکتوں پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور ورثاء کیلیے ایکس گریشا کا اعلان کیا گیا ہے۔