ء2003 ممبئی بم دھماکوں کے سزا یافتہ حنیف سید کا انتقال

   

ناگپور 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ناگپور سنٹرل جیل آفیسر کے مطابق 2003 ء ممبئی دھماکوں کے سزائے موت یافتہ محمد حنیف سید کا آج ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ لیکن سزائے موت پانے والوں میں سے حنیف بھی ایک تھا۔ جس کو ناگپور سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ رانی یونسلے کے مطابق ہفتہ کی رات حنیف کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی اور اس کو فوری گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا اور شریک کرنے کے دیڑھ گھنٹے میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔ پیر کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔ انتقال کی خبر کے ساتھ ہی اُس کے رشتہ دار ہاسپٹل پہونچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات پر پتہ چلا ہے کہ اُس کی موت ہارٹ فیل کے باعث ہوئی ہے۔