آؤٹر رنگ روڈ حدود میں کور اربن ریجن کی ترقی کا جائزہ

   

حیدرآباد ۔ 14۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کور اربن ریجن کے ترقیاتی منصوبہ کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کور اربن ریجن میں مختلف عوامی خدمات کا آغاز کیا جائے۔ عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ سنگل بلنگ سسٹم کو متعارف کرنے کا جائزہ لیں اور ترقیاتی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کی اجرائی کے کام کو آسان بنایا جائے۔ چیف منسٹر نے شہری زون میں موافق عوام خدمات کی فراہمی کیلئے جی ایچ ایم سی ، واٹر بورڈ اور اینرجی ڈپارٹمنٹ سے اشتراک کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے کور اربن ریجن کی تیز رفتار ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دیں جس کے تحت سروے کا کام انجام دیا جائے۔ انہوں نے جائیدادوں ، تالابوں اور کنالس کی میاپنگ پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آؤٹر رنگ روڈ کے حدود میں کور اربن ریجن کی ترقی کیلئے ضروری پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔1