آئرلینڈ: غیر قانونی مہاجرین کو پناہ دینے کا فیصلہ

   

ڈبلن : آئرش حکومت نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 4 سال سے بغیر دستاویزات مقیم مہاجرین کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 3 سال سے مقیم بچوں کو بھی قانونی حیثیت دی جائے گی۔ وہ طالبعلم بھی اس منصوبے کے تحت درخواست جمع کراسکتے ہیں ، جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ میں اس وقت 17 ہزار مہاجرین بغیر دستاویزات کے مقیم ہیں۔آئرش حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے تحت ہزاروں پاکستانی بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔