آئندہ پانچ یوم میں گرمی کی شدت میںاضافہ ہوگا

   

حیدرآباد۔12فروری(سیاست نیوز) ریاست میں آئندہ 5یوم گرما کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں آئندہ ہفتہ موسم مکمل خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ دونوں شہروں میں گذشتہ دو یوم سے گرمی کی شدت میں اضافہ کے سبب برقی کھپت میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے ۔ موسم گرما کی شدت کی وجہ سے برقی پنکھوں ‘ ائیر کولر کے علاوہ ائیر کنڈیشن کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں گذشتہ دو یوم کے درجہ حرارت کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ ہفتہ بھی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا لیکن گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ دو یوم سے گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی دونوں شہروں میں برقی کی طلب میں اضافہ ہوچکا ہے اور طلب اور کھپت دونوں میں فرق نہ آئے اس کیلئے محکمہ برقی کی جانب سے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 36ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے اور دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔