بھونیشور : مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر گہرے دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جو پچھلے چھ گھنٹوں سے 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال- شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج صبح 8.30 بجے ہوا کا گہرا دباؤ مغربی وسطی خلیج بنگال کے اوپر 17.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 87.0 ڈگری مشرقی طول البلد پر مرکوز تھا جو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے تقریباً 390 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق ، اڈیشہ کے پارادیپ 320 کلو میٹر کے جنوب- جنوب مشرق میں مغربی بنگال کے ، دیگھا سے 460 کلومیٹر جنوب-جنوب-مغرب، اور بنگلہ دیش کے کھیپوپارہ سے 610 کلومیٹر جنوب-جنوب-مغرب میں واقع ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ اس کے شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھنے کی توقع ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ گردابی طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔