نئی دہلی۔ 31 جولائی (ایجنسیز) بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا کے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ سی این این نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق شہزاد کے استعفے سے متعلق بی جے پی کی جانب سے باضابطہ بیان جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ تاہم، فی الحال نہ تو بی جے پی اور نہ ہی شہزاد پونا والا نے اس خبر کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے۔