آئی آئی ٹی روڑکی میں واٹر کنکلیو کا آغاز

   

ہریدوار : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی (این آئی ایچ) کے زیراہتمام آئی آئی ٹی روڑکی میں واٹر کنکلیو کا آغاز ہوا جس میں مختلف سائنسدانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واٹر کنکلیو میں پانی کی حفاظت اور تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس کانفرنس کا مقصد پانی کے پائیدار انتظام اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے تاکہ ہر ایک کو محفوظ طریقے سے پانی مل سکے اور پانی کے پائیدار استعمال سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی اشوک کمار نے کہا کہ واٹر کنکلیو کے ذریعے سائنسدانوں نے پانی کے تحفظ اور مستقبل میں اس کے استعمال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔