آئی ایس دلہن شمیمہ بیگم برطانوی شہریت حاصل کرنے میں ناکام

   

لندن ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لندن نژاد اسلامک اسٹیٹ میں شامل شمیمہ بیگم برطانوی حکومت کے خلاف اپنی اپیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ برطانیہ سیکوریٹی بنیادوں پر اس کی برطانوی شہریت کومنسوخ کرچکی ہے ۔شمیمہ اس وقت 15 سال کی تھی جب وہ 2015 میں مشرقی لندن میں واقع اپنے مکان سے خفیہ طور پر فرار ہوکر شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ میں شامل ہوگئی تھی ۔ وہ شمالی شام میں کرد فورسیس کے زیر انتظام کیمپ میں مقیم ہے ۔ خصوصی برٹش ایمگریشن ٹریبونل نے جمعہ کو رولنگ دی کہ شمیمہ آبائی طور پر بنگلہ دیشی شہری ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ بے گھر یا بے وطن نہیں ہے ۔ اس لیے اس کی برطانوی شہریت کی منسوخی درست ہے ۔۔