آئی ایم ایف کی ایماء پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ :بلاول

   

کراچی:وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی ،ہمارے وزیرخزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کی جائیں،آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔کراچی میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائیں ،آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کی جائیں، دنیا کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ پوری دنیا ہماری مدد کررہی ہے۔