حیدرآباد۔23فروری(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 5 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں جناب رضوان باشاہ شیخ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر ورنگل بھی شامل ہیں۔ جناب رضوان باشاہ شیخ کا کمشنر مجلس بلدیہ ورنگل سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر جنگاؤں کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔مسٹر پاٹل پرشانت جیون ضلع کلکٹر سدی پیٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل سیکریٹری محکمہ اریگیشن و کمانڈ ایریا کی ذمہ داری دی گئی ہے۔مسٹر ایم منو چودھری اڈیشنل کلکٹر کاماریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کلکٹر سدی پیٹ کی جگہ فائز کیا گیا ہے۔سی ایچ شیولنگایا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ محترمہ شیلجہ راما ائیر پرنسپل سیکریٹری یوتھ اڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچر پرنسپل سیکریٹری انڈومنٹ کی مکمل زائد ذمہ داری اورمحکمہ مال کی ذمہ داری تفویض کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ شانتی کماری نے جی او آر ٹی نمبر 283 جاری کردیا ہے۔3