آئی سی او کی رفح پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت

   

ابوظہبی : اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ایک تحریری بیان میں، او آئی سی نے غزہ کے جنوب میں تقریباً 15 لاکھ فلسطینیوں کے پناہ لینے والے رفح شہر پر اسرائیل کے حملوں پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ رفح پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں ہلاک اور زخمی ہوئے اور عالمی برادری کے انتباہات کو نظر انداز کیا گیا۔رفح شہر پر حملوں کو غزہ کی پٹی میں لوگوں کے مصائب کو مزید گہرا کرنے اور نسل کشی کے جرم کے تسلسل کے طور پر بیان ک کیا گیا اورکہا گیا کہ یہ فلسطینی عوام کو تنہا کرنے کی ایک ناقابل قبول کوشش ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا عمل درآمد “اسرائیل کو نسل کشی روکنے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے ” پر مبنی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے بر خلاف ہے،علاوہ ازیں اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے پر فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کی بھی مذمت کی گئی۔