تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل ان کی گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کا فیصلہ ہر گز تسلیم نہیں کرے گا۔نیتن یاہو نے اسے ‘سیاہ دن’ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی عدالت “انسانیت کی دشمن” بن چکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فیصلہ انہیں “اسرائیل کے دفاع” سے ہر گز نہیں روک سکے گا۔ نیتن یاہو کے مطابق بین الاقوامی عدالت اسرائیل کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم کو نظر کر رہی ہے۔