لکھنو: یوپی کے شہر لکھنو کی میئر و بی جے پی لیڈر سشما کھڑک وال کو جب ایک ہاسپٹل کے عملہ نے آئی سی یو کے باہر جوتے اتارنے کا مشورہ دیا تو انہیںغصہ آگیا اور وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔ اس موقع پر میئر سشما نے ڈاکٹرز اور عملہ سے بد زبانی کی، دھمکیاں دیں اور آخر میں ہاسپٹل کو منہدم کرنے کیلئے بلڈوزر بھی بلوا لیا۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے کارکنوں نے ہاسپٹل کی مخالفت میں پوسٹر بھی لگائے۔ پولیس نے مقام پر پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کردیا۔