آئی پی ایل سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب، 2 گرفتار

   

حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں ٹاسک فورس نے پھر ایک مرتبہ آئی پی ایل کرکٹ بٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو علاقہ منگل ہاٹ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ شنکر سنگھ ساکن منگل ہاٹ اپنے ساتھی چندرائن گٹہ کے ساکن 40 سالہ محمد جاوید کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹہ بازی چلارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی کیاپٹلس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کے دوران مذکورہ سٹہ باز سٹہ کی بولی وصول کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں مذکورہ افراد کے قبضہ سے 5 لاکھ 30 ہزار نقد رقم ، دو موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ جبکہ ایک اور سٹہ باز محمد قدیر ہنوز مفرور ہے ۔