آئی پی ایل شروع، چینائی نے جیتا پہلا میچ

,

   

ابوظہبی : دنیائے کرکٹ کی مقبول عام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا کورونا ماحول کے سبب تاخیر کے بعد آخرکار ہفتہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کیاپٹل ابوظہبی میں آغاز ہوا اور افتتاحی مقابلہ چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) نے ممبئی انڈینس (ایم آئی) کے خلاف 5 وکٹ سے جیتا۔ ایم ایس دھونی نے 437 یوم کرکٹ سے دوری کے بعد عمدہ واپسی اور قیادت کی۔ انھوں نے ٹاس جیت کر روہت شرما کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی نے کوویڈ۔ 19 کے پیش نظر شائقین سے لگ بھگ پوری طرح خالی شیخ زاید اسٹیڈیم میں 162 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں امباٹی رائیڈو (48 گیندوں میں 71 رنز) اور فاف ڈوپلیسی (55 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے چینائی نے 19.2 اوورس میں 163 کا ٹارگٹ حاصل کیا۔ جسپریت بومرا (1/43) کی بے کیف بولنگ ممبئی کیلئے مہنگی پڑی۔