ممبئی : آئی پی ایل میں آج ایک اور میچ دھواں دھار بیٹنگ کا دیکھنے میں آیا جس میں راجستھان رائلز نے دہلی کیپیٹلس کو 15 رنز سے شکست دی ۔ راجستھان نے جوس بٹلر کی زبردست سنچری (116) کے بل بوتے پر 222/2 اسکور کئے ۔ دہلی نے تعاقب کی اچھی کوشش کی لیکن وہ 207/8 تک محدود رہے ۔ بٹلر کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ راجستھان پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 1 ہوگیا ہے ۔