آئی پی ایل کورونا وائرس کے نذر، نئے تحدیدات کے تحت کسی فارن پلیر کو 15 اپریل تک ویزہ نہیں، میچ کا 29 مارچ سے آغاز

,

   

حیدرآباد: کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت ہندنے 15 اپریل تک ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) پر زبردست اثر پڑسکتا ہے۔ بیرون ممالک کے کھلاڑیوں کو 15 اپریل تک ویزہ نہیں دئے جائیں گے۔ بی سی سی آئی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بی سی سی آئی ذرائع نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے فارن کھلاڑی بزنس ویزا کے تحت یہاں آتے ہیں۔ حکومت ہند کے فیصلہ کے تحت اب وہ 15 اپریل سے پہلے تک یہاں نہیں آسکتے۔

واضح رہے کہ حکومت ہند نے کورونا وائرس کے سبب نئی تحدیدات قائم کرتے ہوئے 15 اپریل تک تمام فارن ویز وں پر پابندی عائد کردی ہے۔ 14 مارچ کو ممبئی میں آئی پی ایل کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلہ لئے جائیں گے۔وا ضح رہے کہ ہندوستان میں کوروناوائرس کے 60 سے زائد کیسس سامنے آئے ہیں۔ آئی پی ایل کا 29 مارچ سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا معلنہ تاریخ سے آئی پی ایل کا آغاز ہوگا یا نہیں۔