آئی پی ایل 22 ،مائی 11 سرکل کی مہم کا آغاز

   

نئی دہلی ۔ہندوستان کی معروف آن لائن اسکل گیمنگ کمپنی گیمز24×7 نے آج اپنے فینٹسی پلیٹ فارم مائی 11 سرکل کے لیے اپنی نئی مہم کی نقاب کشائی کی جس میں کرکٹ کی عظیم شخصیتیں جیسے سورو گنگولی اور ویی وی ایس لکشمن اور نوجوان اوپنرشبمن گل کے ہمراہ رتوراج گائیکواڑ شامل ہیں۔ 14 فلموں کی اشتہاری مہم کو دی اسکرپٹ روم نے ڈیزائن اور تخلیق کیا ہے۔ہندوستان کا سب سے بڑا پہلا انعام کے عنوان سے مہم یہ ظاہرکرنے کے لیے دلچسپ منظرنامے تیارکرتی ہے کہ کس طرحمائی 11 سرکل پلیٹ فارم پر پیش کیے جانے والے بڑے انعام کے سامنے ہر انعام چھوٹا نظر آئے گا۔ کرکٹ کے ستارے زندگی سے بڑے اوتار میں نظر آئیں گے۔ یہ مہم انسٹاگرام، یوٹیوب اور فیس بک پر ڈیجیٹل رول آؤٹ کے ساتھ اسٹار اسپورٹس اور ہاٹ اسٹار پر راست نشر ہوگی۔ مہم کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے مائی 11 سرکل کے نائب صدر سروج پانیگراہی نے کہا مائی 11 سرکل ہندوستان کے ایک اعلی تصوراتی کھیل کے پلیٹ فارم میں سے ایک بن کر ابھرا ہے جس نے پچھلے سال صارفین کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ یہ کھلاڑیوں کو ذاتی نوعیت کا گیمنگ تجربہ فراہم کرنے اور کھیل کے لیے ان کی مہارت اور جذبے کا صلہ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں آئی پی ایل 22 شروع ہونے والا ہے تو ہم کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔