آئی ڈبلیو ایل کے ٹی وی پر راست نشریات

   

ممبئی- انڈین ویمن لیگ (آئی ڈبلیو ایل) ملک میں خواتین کے فٹ بال کا سب سے بڑا کلب ٹورنامنٹ یورواسپورٹ انڈیا چینل پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ آئی ڈبلیو ایل کے پانچویں سیزن میں 12 ٹیمیں خطاب کے لیے چیلنج کریں گی۔ لیگ کا انعقاد اڈیشہ کے تین میدانوں کلنگا اسٹیڈیم، کیپٹل اسٹیڈیم اور بٹالین اسٹیڈیم میں کیا جائے گا ۔ آئی ڈبلیو ایل کا انعقاد دو سال بعد کیا جا رہا ہے۔ پانچواں سیزن 15 اپریل سے 26 مئی تک کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 66 میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے 30 براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔سیزن کے اختتام پر لیگ ٹیبل میں سب سے زیادہ نشانات والی ٹیم آئی ڈبلیو ایل چمپئن ہوگی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے لیگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سی ای او سنندو دھر نے کہا اس سیزن میں میچوں کا فارمیٹ تبدیل کیا گیا ہے ۔ شائقین اپنے گھر بیٹھے میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔