آئی ہرک کا سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ حضرت سیدنا امام حسینؓ

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر ( پریس نوٹ ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیراہتمام 29 واں سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمی حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام ، سہ شنبہ ، 10 ستمبر 10 محرم الحرام صبح 9.30 بجے سے جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ روبرو معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرف ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء ؒ جلسہ کی نگرانی کریں گے ۔ تلاوت کلام پاک ، قصیدہ بردہ شریف ، محفل نعت و منقبت و سلام کے بعد مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد عبدالمعز حسینی قادری شرفی ، حافظ و قاری مولانا سید شاہ محمد حسینی پیر طاہری کرنولی ، مولانا سید شاہ محمد کاظم محی الدین حسینی قادری شرفی ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائرکٹر آئی ہرک ، صاحبزادہ سید محمد علی موسی رضا حسینی حمیدی کے علاوہ دیگر سادات کرام، مشائخین عظام اور علماء کے خطابات ہوں گے ۔ بعدہ نگران جلسہ کا خطاب ہوگا ۔