واشنگٹن ۔16 ؍جون ( ایجنسیز )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گا اور کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر سے جی سیون اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کا متن جلد جاری کیا جائے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت جلد متوقع ہے۔ مفاہمتی یادداشت میں واضح ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا اور وہ جمعہ سے مکمل طور پر کھل دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز 60 دن کی مدت کے بعد بھی ٹول ٹیکس کے بغیر کھلا رہے گا۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک ہی بات پر مبنی ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیارحاصل نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری ذخیرے کی فضا سے نگرانی کی جارہی ہے، ہم ایرانی جوہری ذخیرے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں نہ کہ قبضہ۔