آبپاشی کاموں میں تیزی لانے عہدیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں 1.25 کروڑ ایکرس اراضی کی آبپاشی کو یقینی بنانے کی مقصد سے شروع کردہ آبپاشی پراجکٹس پر تیزی سے کام انجام دیں ۔ اس پراجکٹ کیلئے 2.25 لاکھ کروڑ روپئے تخمینی لاگت عائد کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ متعلقہ کاموں کے عہدیدار اس سلسلے میں سنجیدگی سے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔ تلنگانہ کے کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کو ترجیح دیں ۔ پراجکٹس کی تعمیر کیلئے فنڈس کوئی کمی نہیں ہے ۔ حکومت تمام بلوں کو وقت پر منظوری دے گی ۔ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کیلئے اب تک 77,777 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس کیلئے مزید اراضی خریدی جارہی ہے اور کسانوں کی بازآبادکاری کیلئے خاطر خواہ معاوضہ بھی دیا جارہا ہے ۔