آبکاری پالیسی میں گواہوں پر سی بی ائی‘ ای ڈی کی زبردستی کا ثبوت ہے‘ صحیح وقت پر ظاہر کریں گے۔ اے اے پی

,

   

اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی اور کجریوال کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے‘ سنگھ نے کہاکہ ان کے خلاف بیانات دینے کے لئے لوگوں کو ڈرایا او رتشدد کا نشانہ بنایاگیاہے۔


نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی نے منگل کے روز ای ڈی او رسی بی ائی عہدیداروں پر دہلی اکسائز پالیسی معاملے میں گواہوں کو بیانات دینے کے لئے دھمکانے کا مورد الزام ٹہرایا اوردعوی کیاکہ ان کی پارٹی اور ان کے قومی کنونیر اروند کجریوال کے خلاف ”اس سازش‘ کیسے انجام دیاگیا ہے اس کا ثبوت ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے یہاں پر خطاب کرتے ہوئے اے اے پی راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے الزام لگایاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے اس کیس میں ”بندوق کی نوک“ پر بیانات لئے ہیں۔

مذکورہ راجیہ سبھا ایم پی نے کہاکہ ”ای ڈی اورسی بی ائی میں ایسے دو یا تین اہلکار ہیں جو وزیراعظم نریندر موی کے ایماء پر کا م کررہے ہیں۔

میں ان سے کہنا چاہا رہاہوں کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں“۔اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی اور کجریوال کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے‘ سنگھ نے کہاکہ ان کے خلاف بیانات دینے کے لئے لوگوں کو ڈرایا او رتشدد کا نشانہ بنایاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمارے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ سازش رچی گئی ہے اور صحیح وقت پر ہم انکشاف کریں گے“۔