آج آٹو اور کیب کی ہڑتال

   

حیدرآباد 15 فبروری ( سیاست نیوز ) شہر میں جمعہ کو آٹو رکشاء اور کیب خدمات رک جائیں گی کیونکہ ڈرائیورس کی جانب سے نئے بھارتیہ نیائے سنہیتا 2023 کے تحت ہٹ اینڈ رن کیسوں میں قید کی سزا میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ آٹو اور کیب ڈرائیورس ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کو مفت بس سفر کی ’ مہا لکشمی ‘ اسکیم کی مخآلفت بھی کر رہے ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ اس ہڑتال کے نتیجہ میں حمل و نقل کی مختلف خدمات جیسے اولا ‘ اوبیر ‘ ریاپیڈو اور پورٹر وغیرہ متاثر ہوسکتی ہیں۔