آج اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر کے مباحث

   

6 فروری کو بجٹ ۔ 5 و 7 فروری کو تعطیل۔ 8 فروری سے بجٹ مباحث کا آغاز
حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کی صدارت میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ 6 فروری کو بجٹ پیش کرنے 8 فروری سے بجٹ مباحث کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کل گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث ہونگے ۔ 5 اور 7 فروری کو تعطیل رہے گی ۔ کانگریس نے 25 دن اور مجلس نے 20 دن بجٹ سیشن چلانے کا مطالبہ کیا ۔ اسپیکر کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ وزراء ہریش راؤ، پرشانت ریڈی ، گنگولہ کملاکر ، نرنجن ریڈی ، کے ایشور ، گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر کانگریس قائد مقننہ ملوبٹی ، وکرامارک نے شرکت کی ۔ مجلس کے قائد مقننہ اکبر اویسی نے مکتوب روانہ کیا اور مختلف مسائل پیش کرکے 20 دن سیشن چلانے پر زور دیا ۔ وزراء نے بجٹ اور تصرف بل پر مباحث کے بعد دیگر مسائل کو موضوع بحث بنانے اور اپوزیشن کے تمام مسائل پر بحث کرنے حکومت تیار ہونے کا دعوی کرکے اسمبلی کو قاعدے قانون کے مطابق چلانے میں تعاون کی اپیل کی ۔ کانگریس قائد ملوبٹی وکرامارک نے کہا کہ ریاست کے کئی مسائل ہیں ۔ لہذا کم از کم 25 دن اسمبلی کا سیشن چلنا چاہئے ۔ اکبر اویسی نے مکتوب میں25 مسائل کی نشاندہی کی اور تمام مسائل پر مباحث کیلئے 20 دن اجلاس چلانے کا مطالبہ کیا ۔ پرانے شہر کی ترقی 12 فیصد مسلم تحفظات 4 فیصد مسلم تحفظات کا سپریم کورٹ میں دفاع کے اقدامات پرمباحث کرنے وقف جائیدادوں کا تحفظ ۔ اسکالرشپس کی فراہمی ، اردو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے عمل آوری پر مباحث کرنے کامطالبہ کیا ۔ ن