آج سے ٹیچرس کے ترقی و تبادلے۔ جی او کی اجرائی

   

حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ٹیچرس کی ترقی و تبادلوں کے عمل کا جمعہ سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا نے آج جی او نمبر 5 جاری کردیاہے۔ ویب کونسلنگ کے ذریعہ تبادلے اور مینول میں ترقیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔27 جنوری کو مختلف زمرے کی مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست اور ہیڈ ماسٹرس کی ترقی کیلئے اہل رہنے والے اسکول اسسٹنٹس کی سینیاریٹی لسٹ آن لائن جاری کی جائے گی۔ 28 تا 30 جنوری تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں متعلقہ پرنسپلس سرکاری پرائمری اور سیکنڈری ٹیچرس متعلقہ ایم ای اوز کو منڈل پریشد کے پرائمری اور سیکنڈری ٹیچرس متعلقہ کامپلکس کے پرنسپلس کو ہائی اسکولس پرنسپلس کو ڈی ای او کو 31 جنوری سے 2 فروری کے درمیان پیش کردیں۔ ن