آج کے وقت میں ہندوستان کے اندر مسلمان ہونا سب سے بڑا جرم ہے۔ امانت اللہ خان

,

   

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ہفتہ کے روز کہاکہ آج کے دور میں ہندوستان کے اندر ایک مسلمان ہونا بڑا جرم ہے اور عآپ کے برطرف کونسلر طاہر حسین کو صرف مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے۔

حسین سات روز کی پولیس تحویل میں بھیجے گئے ہیں‘

ان پر شما ل مشرقی دہلی میں مخالف اور موافق سی اے اے مظاہرین کے درمیان 23فبروری کے روز ہوئی جھڑپ جس کا سلسلہ تین دنوں تک جاری رہا میں ملوث ہونے کا مقدمہ چل رہا ہے۔

تشدد کے دوران ائی بی کے افیسر انکت شرما کے قتل کا اصل ملزم حسین کو بنایاگیاہے۔

تاہم مذکورہ ایس ائی کو اس کیس میں اب تک کوئی اہم جانکاری نہیں ملی ہے۔ہندی میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں خان نے کہاکہ ”آج طاہر حسین کو اس لئے سزا مل رہی ہے کیونکہ وہ ایک مسلمان ہے۔

درحقیقت ہندوستان میں آج کے وقت میں سب سے بڑا جرم مسلمان ہونا ہے۔آنے والے وقت میں یہ اس بات سے ثابت ہوجائے گا کہ دہلی تشدد کو طاہر حسین نے انجام دیاہے“۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی وجیندر گپتا نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر اروندکجریوال سے استفسار کیاہے کہ وہ بھی اسی طرح سونچتے ہیں۔

گپتا نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کجریوال سے کہا کہ وہ خان کو بتائیں حسین کو ان کی کونسی کاروائی کے لئے سزا دی جارہی ہے”شاندار عآپ کی اؤ بھگت کی سیاست۔

میرا سوال کجراویل سے کہا کیا وہ ان کے رکن اسمبلی سے راضی ہیں“