آج TSEAPCETکا اعلامیہ جاری ہوگا

   

حیدرآباد/20 فبروری، ( سیاست نیوز)جے این ٹی یو حیدرآباد نے اعلان کیا ہے کہ انجینئرنگ، اگریکلچر اور فارمیسی کورسیس میں داخلوں کیلئے 21 فبروری کو TSEAPCET- 2024 اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ 26 فبروری تا 6 اپریل آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ جے این ٹی یو نے رجسٹریشن کے وقت ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو اپنی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی امیدواروں کو 8 تا 12 اپریل کے درمیان اپنی درخواستوں کے آڈٹ کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ 9 اپریل اور 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 14 اپریل ، 2500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 19 اپریل، 5 ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 4 مئی تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت ہے۔ درخواست گذار یکم مئی سے اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔9 اور 10 مئی کو انجینئرنگ کورسیس، 11 اور 12 مئی کو اگریکلچر، فارمیسی کورسیس میں داخلہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ داخلہ امتحانات صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 3 تا شام 6 بجے تک انعقاد کیا جائے گا۔ اس سال فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر سے متعلق کا امتحان 100 فیصد نصاب کے ساتھ TSEAPCET کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔داخلہ امتحان انگریزی، تلگو اور اردو زبانوں پر مشتمل ہوگا۔ تلگو یا اردو زبانوں کے سوالات میں کوئی مسائل ہوں تو انگریزی ورشن کو حتمی تصور کیا جائے گا۔ دیگر تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن نمبرات 7416908215 ، 7416923578 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔