آخری رسومات سے واپسی کے دوران حادثہ ، ایک فرد فوت

   

یلاریڈی /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر علاقہ شیوار میں قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی منڈل کے ٹیکریال سے تعلق رکھنے والا 53 سالہ راملو سداشیونگر کے کلوارال علاقہ میں آخری رسومات میں شرکت کرکے بائیک پر واپس آرہا تھا کہ سداشیونگر شیوار میں پیچھے سے نیشکر لے جارہی لاری نے ٹکر دے دی جس سے راملو کی مقام حادثہ پر موت ہوگئی ۔ متوفی کو بیوہ سنگووا کے علاوہ دو بچے بھی ہیں ۔
لنگم پیٹ میں بائیک گاڑی کا سرقہ
یلاریڈی /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر ایک بائیک گاڑی کا کسی نے سرقہ کرلیا ۔ سب انسپکٹر چیتنیا کمار ریڈی کی تفصیلات کے مطابق منڈل مستقر کے ناراگوڑ نے اپنی بائیک گاڑی کو رات میں گھر کے سامنے رکھا اور صبح اٹھ کر دیکھنے پر بائیک غائب رہنے سے اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔