آخری سانس تک نتیش کمار کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ جیتن رام مانجھی

,

   

مانجھی نے امیت شاہ سے ملاقات کی اور پہاڑی شخص دسرتھ مانجھی کے لئے بھارت رتن کی مانگ کی ہے۔
پٹنہ۔ ایچ اے ایم سربراہ او ربہار کے سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی جنھوں نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی کا دعوی ہے کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک چیف منسٹر نتیش کمار کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور این ڈی اے میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مانجھی نے امیت شاہ سے ملاقات کی اور پہاڑی شخص دسرتھ مانجھی کے لئے بھارت رتن کی مانگ کی ہے۔مانجھی نے کہاکہ ”این ڈی اے میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ میں نے حلف لیا ہے کہ میں آخری سانس تک نتیش کمار کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

نتیش کمارمیں ایک وزیراعظم بننے کی تمام صلاحیتیں ہیں اور وہ ملک میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے دیانت داری کے ساتھ کوششیں کررہے ہیں۔

بی جے پی کے ساتھ ہم کیسے جاسکتے ہیں جس کا ایک ہی نظریہ ہے کہ ملک میں چھوٹی پارٹیوں کوتباہ کردے؟ہماری بہار میں ایک چھوٹی پارٹی ہے اور ان کے ساتھ جانا ممکن ہی نہیں ہے“۔

دسرتھ مانجھی کو بھارت ران ایوارڈ کے لئے ایک وفد نے ضلع گیا میں ان کے آبائی گاؤں گاہلور سے سے اسی سال 5مارچ کو پدیاترا کی شروعات کی اور یکم اپریل کو دہلی جنتر منتر پہنچاتھا۔