آخر سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت کیاہے؟۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے مرکز کی برسراقتدار بی جے پی حکومت پر فوج کے نام پر ووٹ بٹورنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندری مودی کے بشمول پارٹی کے تمام اعلی قائدین پر پلواماں دہشت گرد حملے میں انٹلیجنس ناکامی کو درکنار کرتے ہوئے خود کو شاباشی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رافائیل معاہدے کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم نے جو نعرہ لگایا ہے’’ چوکیدار چور ہے‘‘ وہ یقین میں بدلتا دیکھائی دے رہا ہے۔

YouTube video

پرینکا چترویدی نے امیتھی سے بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی کے تازہ حلف نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے تین الیکشن میں سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت بڑھنے کے بجائے کم ہوتی گئی ہے۔

انہوں نے مبینہ طورپر کہاکہ سمرتی ایرانی نے اپنے تازہ حلف نامہ میں اس بات کا اعتراف کیاہے کہ وہ اب تک اپنی تعلیمی قابلیت کو لے کر جھوٹ بولتی رہی ہیں۔

پرینکا چترویدی نے سمرتی ایرانی کی ڈگریوں کی کاپیاں بھی میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ معافی مانگیں اور امیتھی سے اس جھوٹ کی وجہہ سے دستبرداری اختیار کرلیں۔

پرینکا چترویدی نے اس موقع پر سمرتی ایرانی کے مشہور ٹیلی ویثرن سیریل ’ ساس بھی کبھی بہوتھی‘ کے حوالے سے ایک گیت بھی یہاں پر سنایا او رکہاکہ جب منسٹرس ہی اس طرح کی جھوٹ کا سہارا لیں گے تو ان سے عوام کے لئے بہترکام کرنے کی توقع کس طرح کی جاسکے گی۔پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video