آذر بائیجان نے آرمینیا کے آئین میں متنازعہ علاقے سے متعلق تبدیلی کی شرط رکھی ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا 40 سال پرانا تنازعہ ختم کرنے کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔آرمینیا کی وزارت خارجہ اور آذری وزارت خارجہ نے امن معاہدے کا مسودہ حتمی طور پر تشکیل پانے کی تصدیق کی ہے۔معاہدے پر دستخط سے پہلے آذر بائیجان نے آرمینیا کے آئین میں متنازعہ علاقے سے متعلق تبدیلی کی شرط رکھی ہے جس کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 1980 کی دہائی سے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضے کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔