کاراباخ : آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آئیحان حاجی زادہ نے کہا کہ ان کے ملک نے برکس کا رکن بننے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔حاجی زادہ نے اپنے بیان میں کہاکہ آذربائیجان نے برکس کا رکن بننے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دائر کردی ہے۔آذربائیجان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 3-4 جولائی کو منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں منظور کیا گیا۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہآذربائیجان کی برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ چین نے اس درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔