آرآرآر فلم 83 کا ریکارڈ نہیں توڑپائی

   

حیدرآباد۔ باہو بلی 2 بنانے والے ہدایت کار ایس ایس راج ماولی کی فلم آرآرآر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ یہ فلم ریلیز سے قبل ہی ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ شروع کرے گی لیکن اسے فلم 83 نے شکست دی ہے ۔کورونا کے دور کے بعد سلور اسکرین پر آنے والی رنویر سنگھ اسٹارر فلم کو سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ ملی تھی۔ باکس آفس انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم 83 نے ریلیز سے قبل سب سے زیادہ 8.50 کروڑ روپے کی بکنگ ریکارڈ کی تھی۔ اڈوانس بکنگ کے معاملے میں آرآرآر یہ ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی حالانکہ اس فلم میں ٹالی ووڈ کے دوبڑے نام جونیئراین ٹی آر اور رام چرن تیج کے علاوہ بالی ووڈ کے دو اسٹار اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ موجود ہیں جس کے باوجود یہ فلم ہندوستان بھر سے ایڈوانس بکنگ میں نیا ریکارڈ نہیں بناپائی ہے ۔