آرمور منڈل پرائیویٹ اسکولس اسوسی ایشن کے انتخابات

   

آرمور ۔ 12 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور ٹاؤن کے نلندہ ہائی اسکول میں منعقدہ آرمور منڈل پرائیویٹ اسکولس اسوسی ایشن کے اجلاس میں ودیا ہائی اسکول کے سربراہ اور روٹری کلب آف آرمور کے سابق صدر ودیا پروین پوار کو صدر، نلندہ ہائی اسکول کے چیئرمین نلندہ پرساد کو سکریٹری اور اسکالرس اسکول کے کرسپانڈنٹ اسکالرس وینو کو خزانچی کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ یہ اطلاع ٹرسما کے ضلع صدر سری بھاشیت پولپلی سندر اور ٹرسما کے ریاستی ذمہ داران کانتی گنگاریڈی اور مانسا گنیش نے دی۔اجلاس میں نلندہ ساگر، ودیا گوپی کرشنا، جینٹل کڈز پرکاش، کانتی ششانک، سینٹ پال ببلو، سری ماڈل ملیش گوڑ، سدھارتھ گنگاریڈی، ملیا، پرگیہ ونشی اور دیگر نے شرکت کی۔