آرمور: ووٹر کارڈ مہم، جمعیۃ العلماء کے مفت کیمپس

   

استفادہ کی خواہش، فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی تصدیق کرلینا نہایت ضروری

آرمور۔ 11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیۃ علماء منڈل آرمور کی جانب سے مفت ووٹر آئی ڈی کارڈ کیمپ کا انعقادعمل میں آیا۔ جمعیۃ علماء ہند آرمور کی جانب سے ووٹر کارڈ بنانے کی مہم شروع کی گئی، کل بروز جمعرات ایک محلہ کا سروے کیا گیا جس میں 77 ووٹر کی تنقیح کی گئی۔ ان میں سے 19 ووٹر کارڈ ڈلیٹ ہوگئے ہیں۔ جس میں 16ووٹر کارڈ نیو بنانے کے لئے نکلے ہیں، جمعیۃ علماء نے گزارش کی ہیکہ اپنا ووٹر کارڈ ضرور تصدیق کروائیے ، اس موقع حافظ شیخ ابراہیم صدر جمعیۃ علماء ہند آرمور نے کہا 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان اپنا ووٹر کارڈ ضرور بنائیں، ووٹ ہمارا دستوری حق ہے جو بچے بچیاں اٹھارہ سال ہوگئے ہیں وہ اپنا ووٹر کارڈ بنالیں۔ اسمبلی پارلیمنٹ کونسل اور بلدیاتی انتخابات میں آپ اپنا ووٹ ضرور استعمال کیجئے۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا اور آپ کے تمام افراد خاندان کے نام ووٹرس لسٹ میں نام درج ہیں یا نہیں، ایک مرتبہ ضرور تصدیق کرلیں، اگر نہیں ہے تو آپ ایک آدھار کارڈ کا زیراکس ایک فوٹو آپ می سیوا یا آدھار سنٹر پر جاکر ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کی جستجو کیجئے۔ جمعہ کے موقع پر مفت ووٹر آئی ڈی کارڈ کیمپ کا انعقاد دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کیا گیا تھا بہت سے لوگوں نے اس سے رجوع ہوکر استفادہ کیا اور اسی طرح آنے والے اتوار کے دن صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک پھر سے ایک بار مفت کیمپ لگایا جارہا ہے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس سے رجوع ہوکر استفادہ کریں۔ جناب زبیر مسجد شوکت السلام ٹیک کی مسجد می سیوا ، جناب عثمان آن لائن سینٹر سعید آباد ، جناب افروز آن لائن سنٹر زراعت نگر روڈ پوسٹ آفس کے سامنے جناب عبدالجنید رجسٹریشن آفس روبرو آن لائن سنٹر جناب فہیم کلاسک فنکشن ہال پرکٹ میں پرکٹ کی عوام کے لئے دستیاب رہیں گے۔ کچھ مسائل درپیش ہو تو حافظ شیخ ابراہیم صدر جمعیۃ علماء ہند آرمور ( 9948720405 ) کے نمبر پر ربط پیدا کریں۔