آرمی چیف جنرل منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد سے ملاقات

   

اسلام آباد : آرمی چیف 10 جنوری تک دورے پر ہیں، اس دوران وہ برادر ملکوں کی قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں فوجی تعاون کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔دوسری جانب سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سعودی وزیر دفاع نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔