آرمی چیف میرے ساتھ دشمن جیسا سلوک کر رہے ہیں: عمران

   

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر ان کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کر رہے ہیں۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ اقتدار کو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ سیاست کیا ہے ۔ ان کی اقتدار سے کوئی لڑائی نہیں ہے اور وہ ملک کی بہتری کے لیے اقتدار سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دوں گا تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے تو میں اس میں مدد نہیں کر سکتا۔ اپنے خلاف بدعنوانی کے معاملات پر انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ اورمیرے خلاف بدعنوانی کے معاملات ثابت نہیں ہو سکتے ۔