آر ایس برادرس میں بیٹ دی بائیٹ بیداری پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): آر ایس برادرس جو جنوبی ہند میں فیملی شاپنگ مالس کا ایک بڑا سلسلہ ہے ۔ بیٹ دی بائیٹ انیشیٹو کا فخریہ اعلان کررہا ہے جس کے ذریعہ شہریوں میں شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے بیداری پیدا کی جائے گی تاکہ مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو بھی پھیلنے سے روکا جائے ۔ مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آر ایس برادرس نے اپنے گاہکوں میں لیمن گراس کے 10,000 پودے تقسیم کئے ۔ لیمن گراس میں سیٹرونیلا پایا جاتا ہے جو مچھروں کو دور رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں سے لیموں کی خوشگوار خوشبو بھی نکلتی رہتی ہے ۔ یہ انیشیٹو ایک ایسے وقت شروع کیا جارہا ہے جب شہر میں ڈینگو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ لیمن گراس سے آپ کے آس پاس کے ماحول سے مچھروں کی تعداد کم ہوجائے گی تاہم اس کے استعمال کے لیے کچھ ضروری احتیاطی اقدامات بھی کرنے کی ضرورت ہے ۔ پنجہ گٹہ سرکل انسپکٹر سری کروناکر ریڈی نے اس پروگرام میں آر ایس برادرس انتظامیہ کے ساتھ شرکت کی ۔۔