آر ایل ایس پی جنرل سکریٹری ارون کمار سمیت 36 لیڈران بی جے پی میں شامل

   

پٹنہ : راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے قومی جنرل سکریٹری ارون کشواہا کے ساتھ ہی آج پارٹی کے کئی دیگر ریاستی عہدیدران اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) میں شامل ہوگئے ۔بی جے پی کے بہار معاملوں کے انچارج اور رکن پارلیمنٹ بھوپیندر یادو ، کونسل کے رکن سمراٹ چودھری اور قومی ترجمان سنجے میوخ کی موجودگی میں اتوار کو یہاں منعقدہ ملن تقریب میں مسٹر کشواہا کے ساتھ ہی ریاستی جنرل سکریٹری نوین کمار سنگھ اور نوجوان آر ایل ایس پی کے ریاستی نائب صدر ونود کمار سنگھ سمیت 36 عہدیداران نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی سبکدوش ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ وی کے سنگھ اور سماجی کارکن سنجے کھنڈیلیا نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد سبھی شامل ہوئے لیڈران کو پارٹی کی رکنیت دلائی گئی ۔اس موقع پر مسٹر یادو نے شامل ہوئے لیڈران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی مسلسل ترقی کے عزم سے ترغیب پاکر سبھی لیڈران پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔