اجمیر : راجستھان پبلک سروس کمیشن نے ریاستی اور ماتحت خدمات مشترکہ مسابقتی امتحان (مین) 2021 کے ہال ٹکٹ کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری کر دیئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق آر اے ایس مین امتحان کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور آئندہ 20 اور 21 مارچ کو یہ امتحان ریاست کے تمام سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر منعقد کیا جائے گا۔ امتحان دو شفٹوں میں صبح 9 بجے سے 12 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کئے جائیں گے ۔ امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ سے ایڈمٹ کارا لنک اور ایس ایس او آئی ڈی کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔