پولیس نے مزید کہاکہ ’مذکرہ ملزمان نے انہیں مبینہ دھمکی دی“۔
ممبئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آرٹی ائی جہدکار کو وزیراعظم نریندر مودی‘ ہوم منسٹر امیت شاہ اور بی جے پی لیڈر کیرت سومیاکے خلاف سوشیل میڈیا پر مبینہ ”توہین آمیز ریمارکس“ کرنے پر گرفتارکرلیاگیاہے۔
ممبئی پولیس نے کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی‘ ہوم منسٹر امیت شاہ او ربی جے پی لیڈر کیرت سومیا کے خلاف سوشیل میڈیاپر مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر گرفتار کرلیاگیاہے“۔آرٹی ائی جہدکاروں کے خلاف ساکی ناکہ پولی اسٹیشن میں ائی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔
پولیس نے مزیدکہاکہ ”ملزمان نے انہیں مبینہ دھمکی دی ہے“ ۔
قبل ازیں اپریل میں پولیس نے کوچی دورے کے دوران وزیراعظم مودی پر خود بم حملہ کرنے کی دھمکی پر مشتمل لیٹر لکھنے والے ایک فرد کو گرفتار کرلیاتھا۔ملزم کی شناخت زیویر کے طور پر ہوئی تھی۔